ڈاکٹر امجد چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز مقرر 


 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر محمد امجد کو چیئرمین عمران خان کا فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونیئنز آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اس سے قبل ڈاکٹر محمد امجد تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی اپنی ذمہ دارایاں اداکرچکے ہیں ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ وہ پارٹی سربراہ عمران خان اور دیگر قیادت کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ ان پر اعتمادکا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے جب بھی کوئی ذمہ داری دی ہے، اسے پوری محنت اور دلجمعی سے اداکیا ہے اور اب ملنے والی نئی ذمہ داری بھی وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلاکراداکریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ محنت کش طبقہ کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے اور یہ ایشو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سے متعلقہ ذمہ داری کے لئے مجھے چنا گیا۔ 
ڈاکٹر امجد

ای پیپر دی نیشن