چیئرمین سینٹ سے ہنگری، تیونس کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں 


اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات ہنگری اور تیونس کے سفرا نے پارلیمنٹ ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور تجارتی روابط کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاسینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ہنگر ی کے سفیر بیلا فزیکاس سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،ہنگری کے ساتھ آبی وسائل کے انتظام، زراعت، خوراک، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،ہنگری میں تعلیم اور تربیت یافتہ پاکستانی انسانی وسائل کو واپس پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک جامع طریقہ کار تشکیل دیا جانا چاہئے چیئرمین سینیٹ نے ہنگری کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے حمایت اور پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کی تعداد بڑھانے کے اقدامات کو سراہا اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور د یتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے نجی شعبوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیںہنگری کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونی والی تباہ کاریوں پر چیئرمین سینیٹ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دنیا بھر میں موسمی تغیرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ہنگری کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے روابط بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہابعد ازاں چیئرمین سینیٹ سے پاکستان میں تیونس کے سفیر برہین الکامل نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برادر اسلامی ملک تیونس کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہمارے لئے باعث فخر ہیں اورمشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرامید ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے تمام اسلامی برادر ممالک میں اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔ 
 صادق سنجرانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...