عمران نیازی ملک کے مستقبل کے معماروں کو گمراہ کررہا ہے، اسلم غوری


اسلام آباد(نا مہ نگار)سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے بیان پر جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے مستقبل کے معماروں کو گمراہ کررہا ہے تعلیمی اداروں کو سیاسی آماجگاہ بنانا افسوسناک عمل ہے۔اپنے ایک بیان میں اسلم گوری نے کہا کہ عمران نیازی اپنی اولاد کو یہودیوں کی گود میں چھوڑ کر پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کو دا پر لگا رہا ہے، تعلیمی اداروں کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا اور نوجوانوں کو سیاست کے نام پر گمراہ کرنا انتہائی شرمناک عمل،عمران نیازی ملک کو ایک بار پھر افرا تفری کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرے لگانے والا اور نوجوان نسل کو اس نعرے کے پیچھے لگانے والا عمران نیازی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ عمران نیازی نے امریکی سازش کے نعرے پر قوم کو گمراہ کیا اور بعد میں خود اس سازش میں ملوث نکلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اسکی جماعت پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ بنا چکی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں ملوث عمران نیازی قوم کا مجرم ہے اور اس فنڈ سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا۔
اسلم غوری

ای پیپر دی نیشن