کراچی‘ ڈینٹل کلینک فائرنگ کیس‘ حملہ آورعدالت پیش

کراچی (نیوز رپورٹر) صدر میں ڈینٹل کلینک صدر پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو چشم دید گواہان نے شناخت کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینٹل کلینک صدر پر فائرنگ کے معاملے پر دہشت گرد وقاراحمد کو چشم دید گواہان نے شناخت کرلیا۔کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وقار احمد خشک کوعدالت میں گواہان نے شناخت کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں ہو ڈینٹل کلینک صدر پر کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کی ذیلی تنظیم ایس پی اے کے گرفتار دہشت گرد وقار احمد خشک کو معزز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی و حساس ادارے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اندرون سندھ متحرک ہیں، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملیمیں ملوث مبینہ دہشت گرد سے تحقیقات میں تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم طویل عرصے سے نوکری کی تلاش میں تھا،شاہ لطیف ٹان میں گھر لے رکھا تھا، ملزم کا کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد اور سربراہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ واردات میں سہولت کاری کے لئے5 افرادکی ٹیم بنائی گئی، ملزم وقار احمد کا آبائی تعلق دادو سے ہے تاہم ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع نے کہا تھا کہ واردات کیلئے ملزم اور ساتھی کورقم بھی دی گئی، حملے کی ہدایت بیرون ملک سیدی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ واردات میں استعمال موٹرسائیکل شاہ لطیف ٹان کیمکان میں چھپائی گئی، استعمال موٹر سائیکل یونس نامی شخص کینام پررجسٹرڈ ہے، واردات کے دوران ملزم اور اس کا ساتھی باری باری موٹر سائیکل چلاتے رہے، ملزم وقار کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔
کراچی ڈینٹل کلینک حملہ

ای پیپر دی نیشن