گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ ،پیٹا کے مرکزی رہنما چوہدری جعفر حسین باجوہ، محمد اشفاق خاں رانا،منظور احمد خاں،غلام محی الدین ڈار، رشید احمد بھٹی،چوہدری ارشد ورک نے کہا ہے کہ میٹرک اور ایف اے کے سالانہ انتخابات2022کی امتحانی ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مالی مشکلات ہیں جس کی وجہ سے ضروری ہے کہ امتحانی معاوضے فی الفور دیئے جائیں،اساتذہ رہنمائوں نے مزید کہ کہ مئی اور جون کی شدید گرمی میں اساتذہ نے جس محنت سے اپنے فرائض سر انجام دیئے انصاف کا تقاضا تھا کہ انہیں ڈیوٹی معاوضے بلاتا خیر دیئے جائیں لیکن افسوس صدافسوس کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام بالا نے اس طرف توجہ نہیں دی، الٹا معاوضے ٹرھا کر واپس لے لیے گئے جو اساتذہ کے ساتھ سخت زیادتی ہے احسان علی گورائیہ قائم مقام چیئرمین بورڈ،کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹیچرز کو فی الفور معاوضہ کی ادائیگی کے احکامات دیئے جائیں۔
اساتذہ امتحانی معاوضوں کی عدم ادائیگی سے شدید مالی مشکلات ہیں: احسان گورائیہ
Oct 21, 2022