عمران کی  سیاست تضادات کا مجموعہ  ،پی ٹی آئی خودالیکشن سے خوفزدہ ہے: میر ابرار احمد بٹ 


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ترکیہ میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی  کی پوری سیاست تضادات کا مجموعہ ہے،پی ٹی آئی خود الیکشن کے خوف میں مبتلا ہے ،مسلم لیگ(ن)کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی،(ن)لیگ کی سیا ست کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والو ں کی آ ج خود سیا ست ہچکو لے کھا رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نمائندہ خصوصی نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر’’سے اپنے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ہر نشست سے خود ہی ضمنی الیکشن لڑ کر عمران نیازی  نے اپنی پوری پارٹی پر عدم اعتماد کیا ہے اور کسی کو بھی اس قابل نہیں سمجھا کہ اس کو پارٹی ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑوایا جائے، آئندہ الیکشن جب بھی ہوں گے(ن)لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی اور پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔انہو ں نے کہاکہ عوام عمران خان کا چار سالہ دور بڑے نزدیک سے دیکھ چکی ہے ،جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائیگا ،مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی جبکہ پی ٹی آئی کا سیاست کا طرز عمل جمہوریت و عوام کے مفاد میں نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن