حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے نواحی گائوںمانگٹ نیچا میں آپریشن کرکے دوکنال سرکاری زمین واگذار کروالی جس پربااثرا فراد نے قبضہ کرکے تعمیرات کررکھی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بلڈنگ کو مسمار کرادیا اور سی آر او کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اراضی کے ضمن میں ایک جامع رپورٹ جمع کروائیں۔
اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد کا مانگٹ نیچا میں آپریشن، سرکاری زمین واگذار
Oct 21, 2022