گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے ممبر صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کو وزیر اعلی پنجاب و حکومت پنجاب کی ترجمان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسرت جمشید چیمہ اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گی اور پارٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی اور پارٹی کو ہر پلیٹ فارم پرمضبوط کریں گی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور عوام کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے ۔