اراضی کا تنازع، مخالفین نے فائرنگ کرکے چچا قتل ، بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ا محلہ فیصل آباد کے رہائشی شیخ روحیل کا کچھ عرصہ سے اپنے مخالفین کے ساتھ اراضی کا تنازع چلا آرہا تھا اسی رنجش پر ہیلمٹ پہنے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان اسے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد سول لائن پہنچے جہاں پر انہوں نے اسکے بھتیجے بلال کو بھی گولیاں مار کر مضروب کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، زخمیوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شیخ روحیل  جان کی بازی ہار گیا ، اس کی نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہو گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی تاہم تھانہ ماڈل ٹائون اور سول لائن پو لیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ادھر معلوم ہوا ہے کہ شیخ روحیل اور بلال کا اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ وراثتی جائیدادکا تنازعہ بھی چلا آرہا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...