حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)دھرنکے لعلکے میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاںکھالیں جس پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ رباب زوجہ علی آصف کا اپنے اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہوکر گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھالیں۔