حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) موسم سرما شروع ہوتے ہی حافظ آباد اور اسکے مضافاتی علاقوںمیں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی دن اور رات کے دوران سولہ سولہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوںکو پریشان کرکے رکھ دیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما رانا محمد سلیم آف ہنجرانواں والہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد میں گیس کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیکر ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔