کامونکی:گندگی اور کوڑا کرکٹ کے خاتمہ کی مہم کا آغاز،اے سی جھاڑو دی


کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈی سی سائرہ عمر کی ہدایات پر شہر بھر سے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے خاتمہ کے لئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے مہم کا افتتاح خود اے سی محمد فضل عباس نے سڑک پر جھاڑو دے کر کیا انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے ہمیں اجتناب کرنا چاہئے اپنی صفائی رکھنا نصف ایمان بھی ہے جبکہ سی او بلدیہ صوفیہ عاشق نے ورلڈ بنک کے تعاون سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ریڑھیاں سینٹری ورکروں میں تقسیم کیں ،اسسٹنٹ کمشنر محمد فضل عباس نے اس موقع پر موجود مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے معززین سے اپیل کی کہ اپنے شہر اور گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے عملہ سے تعاون کریں اور جگہ جگہ کوڑا پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ پر کوڑا پھینکیں تاکہ صفائی ستھرائی میں آسانیاں پیدا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک شاپر کے استعمال پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ عملہ کی بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن