گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ایس ایچ اوتتلے عالی نے ٹیم کے ہمراہ متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سرفراز عرف صلو اور دو ساتھیوںنعیم اور سمیع اللہ کو گرفتار کر کے تین لاکھ اسی ہزار روپے ،ایک الیکٹرک موٹر اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ اور ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ نے بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ منشیات فروش سمیت تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے سات کس ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزموں کے قبضہ سے ایک کلو چار سو ستر گرام چرس ،جوئے پر لگی رقم چھ ہزار سات سو روپے اور تاش کے پتے برآمد کرلیے ،گرفتار ملزمان میں حبیب،عرفان ، حمزہ و دیگر شامل ہیں ۔