قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)کمیونٹی ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نوکھر طالبات کا رجسٹریشن عمل مکمل نہ ہوسکا،طالبات کا مستقبل داؤ پر فرسٹ ایئر رجسٹریشن میں تین دن باقی کمیونٹی کا لاگ ان پورٹل بند،طالبات کا احتجاج حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رانا مقیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 قلعہ دیدار سنگھ نے 10 سال قبل کمیونٹی ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نوکھر اپنے نام الاٹ کرایاکمیونٹی الاٹ کروانے کے بعد اسد طارق بٹ شخص کو 10 لاکھ روپے لیکر فروخت کرتے ہوئے کمیونٹی کی رجسٹریشن نام کروانے کا کہا جو تاحال رانا مقیم کے نام ہی ہے۔ رانا مقیم اور اسد بٹ میں تنازعہ چلا آرہا ہے اور مختلف محکموں میں انکوائریاں بھی چل رہی ہیں اسی پاداش میں رانا مقیم خاں نے گزشتہ دنوں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو تحریری درخواست دیتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کمیونٹی سکول کا لاگ ان پورٹل بند کرا دیا۔اسد طارق نے الزام لگایاکہ ہے کہ رانا مقیم درخواستیں واپس لینے کیلئے مختلف طریقوں سے بلیک میل کرتا رہا اب کمیونٹی کا پورٹل بند کروا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،جس وجہ سے رجسٹریشن عمل تاخیر کا شکار ہے۔ہیڈ ماسٹر ہائی سکول قلعہ دیدار سنگھ رانا مقیم خاں نے ’’نوائے وقت’’کو اپنے موقف میں بتایاکہ پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نوکھر کے پاس انکوائری آ خری مراحل میں ہے۔لہذا ایسی پریس ریلیز بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں اورنہ ہی اسکی کوئی قانونی و اخلاقی حثیت ہے۔اور انکوائری کی تمام سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔