فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔