دبئی (نوائے وقت رپورٹ) بحریہ ٹاو¿ن کے سربراہ ملک ریاض نے دبئی میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملک ریاض نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کی ایمریٹس ہل میں واقع رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ نواز شریف اور ملک ریاض کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔