دبئی+ لاہور+ اسلام آباد (نیوز رپورٹر + نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) سول ایوی ایشن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زید 525 پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دبئی سے اڑان بھرے گی۔ نوازشریف کا خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گا۔ خصوصی پرواز سہ پہر اڑھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ نوازشریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جبکہ نواز شریف وطن روانگی سے قبل آج دبئی میں مصروف دن گزاریں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف سے آج مختلف وفود کی بھی ملاقاتیں طے ہیں جس کی بدولت آج ان کا دبئی میں مصروف ترین دن ہوگا۔نواز شریف کے ساتھ پاکستان آنے کیلئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر ن لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے ، نوازشریف جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کو درست سمت میں لے جانے کا پلاں دونگا، میری زندگی کا مشن پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنا ہے، آئندہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ میں انتقام پر یقین نہیں رکھتا، میرے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا، اس علاوہ ازیں نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے گزشتہ رات مینار پاکستان میں پنڈال کا دورہ کیا، وہاں موجود دیگر شہروں سے آنے والے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مریم نواز بھی پرجوش تھیں ،پنڈال ایک روز پہلے ہی بھر گیا۔ن لیگ کے ترانے پر نعروں کا جواب دیتی رہیں، رہنماﺅں نے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سابق وزےراعظم نواز شرےف کی آج وطن واپسی کے حوالے سے اسلام آباد انٹرنےشنل ائےر پورٹ پر سکےورٹی انتظامات کو بڑھا دےا گےا ہے۔ امےگرےشن عمل تیزی سے مکمل کرنے کے لئے اےف آئی اے کو ہداےات جاری کر دی گئیں۔ پولےس بھی چوکس رہے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک پولےس کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو مےںصحافی کے سوال ”نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس“ پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اسلام آباد میں 30منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہوگا۔ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے۔ مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کا وقت فائنل ہو گیا۔ نواز شریف کی پرواز دبئی کے ٹرمینل 2 سے صبح 9 بجے روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوازشریف کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ چارٹر طیارے کو فضائی حدود کے استعمال، اسلام آباد اور لاہور میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے فلائٹ ’امیدِ پاکستان‘ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ منتظمین نے مسافروں کو 4 گھنٹے پہلے چیک اِن کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کرنے والوں کی جگہ دیگر خواہش مند مسافروں کو بورڈنگ پاس دیا جا سکتا ہے۔ خوش حال پاکستان کی جانب سفر کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔ ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف آج 4 سال بعد اپنے وطن کی سر زمین پر اتریں گے۔ نواز شریف مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ لاہور پہنچنے پر شہر بھر میں پھول گرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی آمد پر سہہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹے تک دو طیارے شہر لاہور پر پھول پھینکیں گے۔ گریٹر اقبال پارک میں نواز شریف کے استقبالیہ جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ گزشتہ روز جلسہ گاہ کے گرد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی دورہ کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر نے جلسہ گاہ کے دو چکر کاٹے۔