لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کی عیادت کےلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ خرم نواز گنڈاپور نے میاں منظور احمد وٹو سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔ اس موقع مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ میاں منظور احمد وٹو علاج کےلئے بیرون ملک تھے، گزشتہ روز صحتیابی کے بعد وطن واپس آئے۔