متحدہ علماءکونسل،ورلڈپاسبان ختم نبوت کااسرائیلی دہشتگردی پراحتجاج 

Oct 21, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تمام مکاتب فکرمتحدہ علماءکونسل،ورلڈپاسبان ختم نبوت کامظلوم ونہتے فلسطینی عوام اوربین الاقوامی قانون کے برعکس سویلین آبادی، ہسپتا ل ، تعلیمی اداروں وپناہ گزینوں پربزدل دہشتگرد اسرئیل کی وحشیانہ بمباری و قتل وغارت کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج و مظاہرے۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے علامہ اقبال روڈ سے پریس کلب کی جانب احتجاجی مارچ و دیگر احتجاجی پروگرامز سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالرو¿ف ملک،علامہ محمدممتازاعوان،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،حافظ نیازاحمد بنگلانی،قاری محمدحنیف حقانی،مفتی غلام حسین نعیمی،علامہ ضیاءالرحمن فاروقی اورحافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاکہ بدترین اسرائیلی دہشتگردی نے ثابت کردیاکہ اسرائیل دنیاکاسب سے بڑادہشتگرد اورامریکہ اسکاسرپرست ہے۔

مزیدخبریں