پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے لوٹ مار کرتے تھے: پرویز خٹک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، میں نے سوچا کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو۔ افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں۔ پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کر کے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔ ہم جو وعدے کریں گے وہ پورا کر کے دکھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...