اوکاڑ(نامہ نگار)منڈی احمد آباد نواحی گاو¿ں میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کا ماں بیٹا جانبحق دو افراد شدید زخمی۔بتایا گیا ہے کہ منڈی احمد آباد کے نواحی گاوں موضع ڈوگرائے کے رہائشی محمد منشاء نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور آئے دن گھر میں جھگڑا رہتا تھا اچانک محمد منشاءنے گھریلو ناچاقی پرمبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے جواں سالہ بیٹے محمد شہادت اور بیوی شیماں بی بی کو فائر مار دیئے جواں سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شیماں بی بی فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی ہے جو ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ علی حسنین ولد اللہ دتہ اور مختار احمد ولد محمد شریف جو گلی سے گزر رہے تھے فائر لگنے سے مضروب ہو گئے ہیں جن کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ سی کلیر کلاں منتقل کر دیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
اوکاڑہ :گھریلو ناچاقی پرفائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق،2راہگیرزخمی
Oct 21, 2023