لاہور گوجرانوالہ حافظ آباد نوشہرہ ورکاں (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تمام مکاتب فکر، متحدہ علماءکونسل، ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے مظلوم و نہتے فلسطینی عوام اور بین الاقوامی قانون کے برعکس سویلین آبادی، ہسپتال، تعلیمی اداروں وپناہ گزینوں پر بزدل دہشتگرد اسرئیل کی وحشیانہ بمباری و قتل وغارت کیخلاف ملک بھر میںاحتجاج ومظاہرے کئے۔ پریس کلب کی جانب احتجاجی مارچ مولانا عبدالرﺅف ملک، علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، شیخ محمد نعیم بادشاہ، علامہ شعیب الرحمن قاسمی، حافظ نیاز احمد بنگلانی، قاری محمد حنیف حقانی، مفتی غلام حسین نعیمی، علامہ ضیاءالرحمن فاروقی اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ 57مسلم حکمران متحد ہوکر بزدل وسفاک دہشتگرد اسرائیلی دہشتگردی، وحشیانہ بمباری اور قتل وغارت گری فوری بند کرانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اپنا جہادی کردار ادا کریں۔قرآن و سنہ موومنٹ نے جمعہ کے بعد مرکز اہلحدیث کے باہر 53لارنس روڈ پر غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے اقدامات کو ظلم اور جارحیت کے اقدامات قرار دیں اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز اٹھائیں۔ جمعےت اہل حدےث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہےر کی اپےل پر لاہور میں اہل حدےث ےوتھ فورس کے زےر اہتمام مختلف مقامات میں فلسطین سے مکمل اظہار ےکجہتی کا ثبوت دےتے ہوئے رےلےوں کا انعقا د کیا گےا جس سے مولانا عبد المنان ربانی، مولانا قاری شفےق الرحمن ربانی، حافظ سعےد عمران، مولانا شکیل بشےر سلفی، مولانا ےونس حےدری، مولانا سہیل انجم و دےگر نے خطابات کئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مقررےن نے کہا فلسطین کی آزادی کیلئے اس میں ہونے والی قتل و غارت گری کی جتنے شدید الفاظ میں مذمت کی جائے کم ہے۔ مسلمان اےٹمی پاور ہونے کے باوجود بھی فلسطین کے حقوق کےلئے خاموش ہیں۔ علامہ ہشام الہٰی ظہےر نے مر کز قرآن وسنہ اسلامک سےنٹر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا نہتے فلسطینیوں پر اسرائےلی بمباری منظم دہشت گر دی ہے۔ عالمی برادری سخت لائحہ عمل اختےار کرے۔ مسلم امہ متحد ہوکر اسرائےلی بر برےت کا نوٹس لےتے ہوئے ان کو قتل و غارت سے روکے۔ غزہ میں ہسپتال پر بمباری سے تمام عالم اسلام سمےت پاکستانی مسلمانوں کے دل بھی غمگےن و افسردہ ہیں۔ تمام عالم اسلام کو اسرائےلی مصنوعات کا مکمل بائےکاٹ کا اعلان کرنا چاہئے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر 20 اکتوبر کو ”یومِ دفاعِ غزہ“ منایا گیا۔ تحریک صراط مستقیم اور جلالیہ علماءکونسل کے خطباءنے مساجد میں ”یہودیت کل اور آج“ کے موضوع پر خطبات دیے۔ مقررین نے غزہ پر کئی دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری کی مذمت کی۔ علامہ محمد فرمان علی حیدری جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی، مفتی محمد زاہد محمود نعمانی، علامہ محمد شاہد عمران جلالی، علامہ محمد عدیل مجید جلالی، مفتی محمد عبد العلیم جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی جلالی، علامہ محمد ادریس جلالی، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا: غزہ کے بارے میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا بے نتیجہ ختم ہو جانا نہایت افسوس ناک ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور میں مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم، دہشت گردی اور وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت مظاہرے میں تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام و مشائخ عظام ودیگر تمام مذاہب عالم کے رہنماء و زعمائ، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے شرکت کی، جن میں مولانا سردار محمد خان لغاری، علامہ آغا محمد رشید ترابی، پنڈت بھگت لعل، مفتی فتح محمد راشدی، علامہ نعیم بادشاہ، مولانا شفیق اعوان، علامہ میر آصف اکبر، مولانا عبید اللہ کریم قادری، مولانا قاضی عبدالغفار قادری، علامہ سجاد حسین جوادی، صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد، بلال احمد میر، سید عبدالقدیر آزاد، سید عبدالبصیر آزاد ودیگر حضرات شریک تھے۔ سید محمد عبدالخبیر آزاد نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی، انسانیت سوز اور ظالمانہ حملے قابل مذمت ہیں، اسرائیل نے جو ظلم وبربریت، دہشت گردی اور درندگی کی انتہا کر دی ہے، عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کیلئے نوٹس لے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پوری دنیا متحد ہوکر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف میدان میں آئے، اور او آئی سی، یو این او قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی اور آزاد ریاست کے حوالے سے فیصلہ کروائے۔ ہسپتال پر بمباری کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اسرائیل عالمی مجرم بن چکا ہے۔ پاکستان فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر کا فلسطین و غزہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارہیت کے خلاف مو¿قف پوری ملت اسلامیہ کی ترجمانی ہے۔ آخرمیں فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، شہداءفلسطین کی بلندی درجات، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی و استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم شہداءفلسطین منایا گیا۔ علماءو مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق‘ علامہ عبد الحق مجاہد‘ مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد، مولانا اسعد زکریا، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی، مولانا محمد اصغر کھوسہ، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبد المالک آصف، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر، قاری محمد اسلم قادری، مولانا محمد خورشید نعمانی، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی، مولانا عاصم شاد، مولانا عبد الوحید فاروقی، مولانا ابوبکر حمزہ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا انیس الرحمن بلوچ، مولانا عبد الرشید، مفتی محمد عمر فاروق، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی، مولانا تنویر احمد، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق، مولانا کلیم اللہ معاویہ، مولانا عزیز الرحمن معاویہ، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا حسین احمد درخواستی‘ مولانا یاسر علوی، قاری عبدالرﺅف، مولانا مطلوب مہار، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عقیل زبیری، قاری عزیز الرحمن، مولانا عاطف اقبال اور دیگر نے خطبات جمعہ میں شہدائے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ‘ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیمیں فوری طورپر جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حافظ محمد طاہر اشرفی نے بحریہ ٹاﺅن کی گرینڈ جامع مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے مسلم ممالک فوری طورپر اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر یوم امداد فلسطین کے موقع پر جماعت اسلامی لاہور، الخدمت فا¶نڈیشن لاہور اور جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مقامات اور مساجد کے باہر فلسطین امدادی کیمپ قائم کئے گئے، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لئے فنڈ اکٹھا کیا گیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے مختلف امدادی کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے اہل لاہور کو دل کھول کر عطیات دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلق ختم کریں اور عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اسرائیل غزہ میں ہسپتالوں، پناہ گاہوں، مساجد اور سکولوں پر بم برسا کر انسانیت کی تذلیل کررہا ہے۔ گوجرانوالہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں جامع مسجد اقصی اہلحدیث کے باہر نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔ اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے حق میں شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو جوتے مارنے کے بعد اسے نذر آتش کردیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین غزہ پر مسلسل میزائلوں سے حملہ کرکے ہزاروں مرد و خواتین اور معصوم بچوں کو شہید کرنے والے اسرائیل اور اس کے حمایتی ممالک کی اس جارحیت کی مذمت نہیں بلکہ انکی مرمت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حافظ آباد میں مقامی نجی سکول کے طلبہ، اساتذہ اور بار کے وکلاءنے فلسطےنی مسلمانوں پر اسرائےلی ظلم وبربرےت کے خلاف احتجاجی رےلی علی پور روڈ سے نکالی۔ قیادت ماہر تعلےم رانا مقصود احمد، بار صدر ملک وقاص، سےکرےٹری مزمل عزےز گجر اور عمر خضر ہنجرا اےڈووکےٹ نے کی۔ نوشہرہ ورکاں میں عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام لبیک اقصیٰ ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی چوک تاجدار ختم نبوت المعروف تھانہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پیر نصراللہ قادری، مفتی مختار احمد نعیمی اور حافظ محمد قاسم مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو اس وقت ایک اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے۔ تحریک دعوت توحیدکے زیراہتمام مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین مرکز توحید و رسالت ہے۔ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے۔ پوری دنیا میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہودیوں کا سفارتی، تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ عرب لیگ اور ”اوآئی سی“ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ تحریک دعوت توحیدکے زیراہتمام مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین مرکز توحید و رسالت ہے۔ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے۔ پوری دنیا میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہودیوں کا سفارتی، تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ عرب لیگ اور ”اوآئی سی“ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
مظاہرے، ریلیاں ”یوم دفاع غزہ، شہدا فلسطین منایا گیا“ حکمران اسرائیل کیخلاف آواز اٹھائیں: مقررین
Oct 21, 2023