اوپن مارکیٹ: ڈالر ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی قدر میں صرف ایک پیسہ کی بہتری رہی۔ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک پیسہ کم ہوکر 278.81روپے کی سطح سے کم ہوکر 278.80روپے پر بند ہوئی۔ جمعہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں1 روپے کا اضافہ ہو گیا اور ڈالر 279 روپے سے بڑھ کر 280 روپے ہو گیا۔ جمعہ کو بلین مارکیٹ سے جاری سونے کے بھا¶ کے مطابق ایک تولہ سونے کے نرخ 2200روپے کے اضافے سے 2لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن