ایس ایم ظفر سپرد خاک، قل کل 2 بجے رہائش گاہ پر ہوں گے 

Oct 21, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کل دوپہر دو بجے سے 4بجے تک انکی رہائش گاہ پر ہو گی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس انوار حسین، جسٹس راحیل کامران شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر وکلاء چوہدری اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں