چلڈرن ہسپتال لاہور، نشتر ٹو ملتان کا دورہ، ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے: محسن نقوی

لاہور ملتان (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال لاہور اور نشتر ٹو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کے گراو¿نڈ فلور میں 48 گھنٹے کے اندر 36 بیڈز کا اضافہ کردیا گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے رات گئے چلڈرن ہسپتال اور علی الصبح تھانہ سمن آباد کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے گراو¿نڈ فلور پر میڈیکل ایمرجنسی، فرسٹ فلور پر نئے بچہ وارڈ اور زیر تعمیر ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی میں دستیاب جگہ کی مینجمنٹ سے بیڈز میں اضافہ کیا گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے پر فوری عملدرآمد کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد 150تک بڑھائی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک ملتان پہنچ گئے اور نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ، آﺅٹ ڈور، زیرتعمیر ایمرجنسی، ویٹنگ ایریا، ایڈمن بلاک اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے فارمیسی، آپریشن تھیٹرز، سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا۔ سیکرٹریز صحت اور تعمیرات و مواصلات نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل اور نشتر ٹو کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نشتر ٹومیں او پی ڈی اور دیگر وارڈز چل رہے ہیں،31دسمبر تک نشتر ٹو پراجیکٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ گنجائش سے زیادہ بچوں کے علاج پر ہسپتال اور ڈاکٹر کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ ہسپتال میں 300کی گنجائش کے باوجود 900بچوں کا علاج ہونا قابل تعریف ہے۔ محسن نقوی نشتر ٹو سے نشتر ہسپتال جاتے ہوئے شجاع آباد روڈ پر بھٹہ خشت سے نکلتا کالا دھوا ں دیکھ کر رک گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والا دھواں چھوڑنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے سیل کردئیے جائیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی آفس میں لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr. Durmus Bastug) نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور اور استنبول سسٹر سٹیز کے معاہدے کے تحت تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سی بی ڈی کی اراضی پر ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جا رہاہے، ترکیہ کا قونصلیٹ بھی ڈپلومیٹک انکلیو شفٹ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قونصل جنرل کی جانب سے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ محسن نقوی نے ملتاج شجاع آباد روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور شجاع آباد روڈ فلائی اوور مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا اور واضح کردیا گیا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن ہو گا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج اہم اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...