اسلام آباد (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے غزہ کی صورتحال پر سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے موجودہ صورتحال پر سینٹ کا اجلاس فی الفور بلایا جائے۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف‘ نیشنل پارٹی‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی‘ جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایف کے اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔ ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینٹ مسئلہ فلسطین پر بحث کیلئے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینٹ کا اجلاس فوری طورپر بلائیں۔