پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر کامران بنگش گرفتار 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سابق وزیر تعلیم کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...