ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلی اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔سعودی وزیرِ داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ)کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے۔