کابل(نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے تکنیکی عملے نے فراہ 78 میل پورٹ پر غیر معیاری تیل اور ڈیزل کے 103 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے ہیں۔ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فراہ کے 78 میل طویل پورٹ پر ادارے کے معیار پر پورا نہ اترنے والے غیرمعیاری تیل (تیل اورڈیزل )کے103ٹینکرز ایران کو واپس کیے گئے۔
افغانستان نے غیر معیاری تیل اور ڈیزل سے بھرے ٹرک ایران بھجوا دیئے
Oct 21, 2023