لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے ایوان اوقاف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور ٹائم مینجمنٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقی اور ارتقا کیلئے تحقیقی و تخلیقی روّیوں کی تشکیل ضروری ہے۔