لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین و آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، ندیم اشرفی ، رانا لیاقت ، گل نواز سواتی ، ضیاءاللہ نیازی ، راجہ طاہر ، مختار گجر ، طیب اعجاز سواتی ودیگر نے کہا ہے کہ گرلز سکولوں میں پولیس کا داخلہ اور خواتین اساتذہ کو کلاسز کا بائیکاٹ ختم کروانے کیلئے ڈرانا دہمکانا چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے۔ یہ شرمناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپریس روڈ لاہور میں پولیس کے داخلے کی ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن لاہور پر عائد ہوتی ہے کہ وہ شوکاز نوٹسسز کے بعد اب خواتین اساتذہ کو پولیس کے ذریعے ڈرا دہمکا رہے ہیں۔
گرلز سکولوں میں پولیس کا داخلہ چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے: چوہدری سرفراز
Oct 21, 2023