لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے گریٹراقبال پارک میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور شرکاءجلسہ کی آگاہی کےلئے ایڈوائزری پلان جاری کردیاہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔شرکاءجلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 16 مخصوص پوائنٹس جبکہ بڑی گاڑیوں پر آنےوالے شرکاءکےلئے 3 ڈراپ لین مختص کی گئیں ہیں۔