قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں 9995 انسپیکشنز کی گئیں‘ناجائز منافع خوری پر 7لاکھ سے زائد جرمانے‘21دوکانداروں کیخلاف مقدمات کا اندراج‘50افراد کو گرفتار کیا گیا ‘ جبکہ 269 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔