نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) قائدعوام کا استقبال پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا استقبال ہے ،آج مینار پاکستان کا جلسہ ثابت کریگا کہ پاکستانی عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءچوہدری عطا اللہ تارڑ اور پی پی 62 کے جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے ہرمنصوبے پرمیاں محمد نواز شریف کا ہی نام ہے، ان کی واپسی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی واپسی ہے، پاکستانی تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کے ہر دور اقتدار میں پاکستان نے معاشی ترقی کی، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہوا ،پاکستان کے موجودہ تمام بحرانوں کی وجہ فتنہ ٹولے کی نااہلی اور نالائقی ہے، نواز شریف پہلے کی طرح ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے اور مادروطن کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔