گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) معروف پاکستانی بزنس مین اور لندن میں میاں نواز شریف کے سکیورٹی انچارج احسن ڈار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کےلئے امید کی آخری کرن ہیں ‘وہ ملک کو معاشی سیاسی ودیگر چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بیوروچیف روزنامہ نوائے وقت گوجرانوالہ فرحان راشد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن میں وہ چار سال تک میاں نوازشریف کے سکیورٹی انچارج کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کی سکیورٹی ایک چیلنج تھا جس میں وہ اللہ کے فضل سے سرخرو رہے ہیں،میاں نوازشریف کی ملنساری اور محبت نے سکیورٹی سٹاف کے دل جیت لئے ،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے سکیورٹی سٹاف کو ہدایت کر رکھی تھی کہ ان کی رہائشگاہ کے باہر اگر کوئی احتجاج کے لئے آتاہے تو اس سے سختی نہ کی جائے ،نرمی کا برتاﺅ کیا جائے۔ احسن ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہی پاکستان میں لینڈ کروں گا۔