114 اساتذہ کی نظربندی کالعدم قرار ہائیکورٹ کا فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی گرفتاریوں و نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں نظر بند 114 تمام اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ نظر بند تمام اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے ۔دوران سماعت درخواست گزار ٹیچرز یونین کے وکیل ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔درخواستوں میں ڈپٹی کمشنرز کے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے نظر بندی کے آرڈرز خلاف قانون جاری کیے لہذا عدالت نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیکر تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

ای پیپر دی نیشن