اقوام متحدہ کا 8 برس بعد ایران سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ نے تنظیم کے رکن ممالک کو ایک مراسلہ ارسال کرکے ایران کے خلاف قرارداد 2231 سیکشن بی کے آرٹیکل 4‘ 3 اور 6 کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کردیا۔ ایران کی سرکاری میڈیا (ارنا) کے مطابق اس اعلان کے بعد ایران کے میزائل تجربات‘ میزائلوں کی درآمدات اور برآمدات پر بھی پابندیاں ختم ہو گئیں اور اب اس حوالے سے کسی بھی ملک کو ایران کے اثاثے روکنے یا مالی لین دین پر پابندی عائد کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ قرارداد 2231 کے سیکشن بی کے تحت یہ پابندیاں 8سال تک جاری رہنے کے بعد آخر 18 اکتوبر 2023ءکی درمیانی رات‘ خودکار طریقے سے ختم ہو گئیں۔ پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کے باوجود مغربی ممالک نے میڈیا کمپین اور بیان بازی کے ذریعے اس معاملے کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن