سکھ رہنما کے قتل تنازعہ: کینیڈا نے بھارت سے 41 سفارتکار واپس بلا لئے

Oct 21, 2023

اوٹاوا نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کار واپس بلا لئے جبکہ 21 بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے۔ کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے۔ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے تنازعہ پر دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے۔ کینیڈا نے بنگلور، چندی گڑھ اور بمبئی کے قونصل خانوں میں عارضی طور پر کام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ نئی دہلی میں سروسز فراہمی جاری رہے گی۔ میلانیا جولی نے کہا ویزا پروسیسنگ کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ کینیڈین ہائی کمشن نے تصدیق کر دی بھارتی حکومت نے ذرائع کے مطابق درآمدات یا سرمایہ کاری روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں