لندن -عارف چودھری
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر اور سیاسی شخصیت راجہ مقصود حسین نوجوان بزنس مین محسن اعوان اور برطانیہ کی کاروباری شخصیت چودھری زولفقار نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ اولڈھم میں عیشائیہ دیا کاروباری مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف اور نوجوان سیاسی راہنما چودھری لطیف کی خصوصی شرکت کے علاوہ کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میزبان راجہ مقصود حسین ، محسن اعوان اور چودھری زولفقار کا پر تکلف دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی بہت مہمان نواز ہے میں اوورسیز کشمیری پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کی بھر پور کوشش کرونگا۔اوورسیز کمیونٹی نے پاکستان کی معثیت کو سہارا دیا ھوا ہے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے راجہ مقصود اور محسن اعوان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے اعزاز میں ڈنر دیا برطانیہ آکر ایسے ہی محسوس ہوتا ھے کہ ہم پاکستان میں ہیں بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری زولفقار نے دونوں مہمانوں کو اولڈھم آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہمارے دونوں سیاسی لیڈر اوورسیز کشمیری پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے میزبان سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود حسین اور نوجوان بزنس مین محسن اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین کا انکے گھر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں سیاسی لیڈر ہمیشہ اوورسیز کشمیری پاکستانی کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں ویلکم کرتے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے میںہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے۔ سیاسی اور معاشی حالات بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے ہم دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنے ملک کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ۔
برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی کشمیری کمیونٹی مادر وطن کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں اور پر امید ہیں کہ کہ پاکستان کے آئندہ جنرل الیکشن کے بعد جو حکومت آئیگی وہ ملک کی صیح سمت کی طرف لے جائیگی