شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ خطے کے اہم ممالک کے سربراہوں کی ملک آمد سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوا اور ملک کا خوبصورت روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے آیا ہے پاکستان کیلئے یہ اجلاس ایک منفرد سفارتی موقع ہے بالخصوص ایسے عالمی منظر نامے میں جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنے اتحادی اور سٹرٹیجک حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں چین کے ساتھ 14 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بڑی اہم پیشرفت ہے اور گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی نیک شگون ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوںسے گفتگو کے دوان کیا انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس اور سربراہی کانفرنس کا انعقاد ملک و قوم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے، کانفرنس سے علاقائی ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور باہمی رابطوں میں تیزی آئے گی۔