(ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے: ملک عرفان اسلام 

Oct 21, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و انجمن بہبود مریضاں کے چیئرمین ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان اور ملکی مسائل و مشکلات کے تدارک کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی جدوجہد کی اور اب بھی وفاقی و صوبائی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی خاطر برسر پیکار ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر حکومتی اقدامات کی عملداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے یہ ملکی معیشت کو توانا ہوتا نہیں دیکھ سکتے ان کی اولین ترجیح ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کر کے اپنے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینا ہے مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔

مزیدخبریں