پی ٹی آئی ملک کو سیاسی استحکام دینا چاہتی ہے :افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو سیاسی استحکام دینا چاہتی ہے جس کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے جسے عدم استحکام کی وجہ قرار دینا غیر جمہوری سوچ ہے بانی پی ٹی آئی نے جمہوری حقوق کے تحفظ کی بھرپور جدوجہد کی اور اسی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتوں کا شکار بنایا جارہا ہے، عوام کو پی ٹی آئی مفاد پرستوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ان کی لوٹ مار کسی سے مخفی نہیں یہ پھر سے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ذاتی و سیاسی مفادات پر مبنی ہے جسے پاکستان کے عوام تسلیم نہیں کرتے اور انہیں اقتدار پر مسلط دیکھنا نہیں چاہتے ایوانوں اور میدانوں میں اتحادی حکومت کابھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن