الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ الہٰ آباد کے علاقے شہر سمیت ، گہلن ہٹھاڑ ،تلونڈی ، بگھیانہ خورد، کھوکھر ٹوچر ، بونگی کلیاں ، مراٹیاں وغیرہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے منشیات فروش آئس شراب اور چرس کی ہوم ڈیلیوری دے رہے ہیں جوکہ مبینہ مقامی پولیس اور سپیشل برانچ کے ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے چوکی تلونڈی اور تھانہ الہٰ آباد سے مبینہ طور پر چند پولیس ملازمین مخصوص ٹاوٹوں کے ذریعے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کی سرپرستی کرتے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپیشل برانچ والے ڈی پی او قصور کو حقائق کے برعکس رپورٹ دیتے ہیں جس کے نتائج یہ ہوتے ہیں کہ نوجوان سر شام آئس شراب اور چرس جیسے نشے میں دھت ہونے لگتے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈی آئی جی شیخو پورہ ریجن اور ڈی پی او قصور سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الہ آباد: پولیس کی ملی بھگت، شہر میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری
Oct 21, 2024