شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران غزہ اورلبنان کے مسئلہ پر خاموشی ترک کریں اور متحدہو کر دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھیں تا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جاسکے، فلسطین میں ہونیوالے مظالم کیخلاف خاموشی سب سے بڑا ظلم ہے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کردیتے تو اسرائیل دنیا کے نقشے پرآج موجود نہ ہوتا، فلسطین کے عوام کی شہادتوں کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں انسانیت فلسطین میں تڑپ رہی ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم ہو رہا ہے فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر اسرائیل کا قبضہ ہے وہ دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں۔