شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سینئر رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ایک دوسرے کیلئے بوجھ بن چکے ہیں جلد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہو جائیں گی موجودہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر مسلط ہوئی ہے جسے عوام کی پذیرائی و حمایت حاصل نہیں اس حکومت کا زیادہ دیر چلنا ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی محب و طن جماعت ہے ۔