قصور (نمائندہ نوائے وقت)کوٹ رادھاکشن میں چار سالہ بچے دائم کی ہلاکت کے معاملے میں مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بچے کی والدہ شیزہ بی بی نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بخار ہونے پر وہ ڈاکٹرزکے پاس گئی تھیں، جہاں ڈاکٹر یونس نے بچے کو انجکشن لگایا۔ تاہم، انجکشن لگانے کے بعد بچے کی حالت بگڑ گئی۔شیزہ بی بی نے فوری طور پر بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا، جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کی۔ بچے کے ورثاء نے تحریری طور پر یہ بیان دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔
کوٹ رادھاکشن میں 4 سالہ بچہ کی ہلاکت‘ کوئی کارروائی نہیں چاہتے: ورثا
Oct 21, 2024