قصور: خاتون کی ہلاکت کا معمہ   پولیس نے تحقیق شروع کر دی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)شکیلہ بی بی کی ہلاکت کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شاہد اصغر نے اطلاع دی کہ ان کی پھوپھو کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ایس ایچ او ارسلان کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر حالات کی تصدیق کی۔ متوفیہ شکیلہ بی بی کی عمر تقریباً 40-42 سال تھیں اور آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر وہ فوت ہو گئیں۔ موقع پر کوئی زخم یا تشدد کے نشانات نہیں ملے۔نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن