گوجرانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن 

Oct 21, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اے سی( سٹی) اقرا مبین گو ندل کی زیر قیادت چیف آفیسر میو نسپل کا رپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی ٹیم نے بازار خراداں،دیگانوالہ بازار،حاجی پورہ،ریل بازار،گلہ قصاباں سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈپریشن کلین اپ کیا اس موقع پرتجاوزات کنندہ کو موقع پر2لاکھ سے زائد جرمانہ عائد،8دوکانیں سیل ،متعدد کو نوٹس جاری اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ تمام تجاوزات کنندہ کو انتباہ کیا گیا کہ وہ تنگ بازار مارکیٹس میں دوکان کے آگے پھٹے و دیگر روکاوٹ پیدا کرنے والہ سامان نہ لگائے کارپوریشن انتظامیہ کے بارہا آگاہ کرنے اور منع کرنے کے باوجود اگر کسی نے بھی دوبارہ تجاوزات قائم کی تو اس کی دوکان سیل کرنے کیساتھ بھاری جرمانہ اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں