سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں میوزیکل کنسرٹ پر پابندی لگائی جائے : خالد محمود

Oct 21, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مفتی سید اسامہ بن زید صدر، بابر سہیل جنرل سیکرٹری، عمران لطیف سینئر نائب صدر، زین محمود نائب صدر، حافظ عطاالرحمن خازن، عثمان لطیف سیکرٹری نشرواشاعت اور خالد محمود ڈپٹی سیکرٹری جمعیت اساتذہ پنجاب ضلع گوجرانوالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں میوزیکل کنسرٹ منعقد کرنے پر پابندی لگائی جائے ۔مخلوط نظام تعلیم  کا خاتمہ کیا جائے ، سکولز اور کالجز کی سطح پر جہاں طالبات کے الگ کیمپس ہیں وہاں تدریسی ، کلیریکل عملہ اور لیبارٹری اسسٹنٹ بھی خواتین ہوں تاکہ بچیوں کو تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گورنمنٹ کے بوائز کالجزمیں بی ایس کی طالبات کو گرلز کالجز میں شفٹ کیا جائے اور اسی طرح بوائز سکولز اور کالجزمیں خواتین اساتذہ کا تقرر نہ کیا جائے جو موجود سٹاف ہے ان کو خواتین کے اداروں میں ٹرانسفر کیا جائے اور گرلز کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ 

مزیدخبریں