گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید،پیر غلام فرید کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کوٹلی مغلاں کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے اس حوالے سے سکول کے دورہ کے موقع پر صاحبزادہ پیر نعمان فرید کارہنما مسلم لیگ (ن) یونین کونسل 38چوہدری ظفر اقبال مہر،صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن کوٹلی مغلاں خرم شہزاد مہر،چوہدری عدنان قدیرمہر،چوہدری عامر مقصود مہر،چوہدری یسین مہر،حاجی امان اللہ مہر،حاجی قدیر مہر،ایڈووکیٹ سیدوسیم بخاری نے شاندار استقبال کیااور سکول کی اپ گریڈیشن پر پیر غلام فرید اور شازیہ فرید کا شکریہ ادا کیا۔ صاحبزادہ پیر نعمان فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینئر راہنما پیر غلام فرید اور شازیہ فرید اپنی ابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم صحت اور انفرسٹرکچر کے شعبوں کو اولیت دے رہے ہیں ۔